الاحسا (مانیٹر نگ ڈیسک )سعودی عرب میں کرونا وبا کے خطرات کم ہونے کے بعد ملک میں تفریحی سرگرمیاں بہ تدریج بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ سعودی عرب میں آڈیو ویزوئل میڈیا اتھارٹی کے نمائندے منذر الذکیر نے عرب ٹی وی کوبتایا کہ سعودی عرب میں رواں سال کے آخر تک تمام سینیما گھر 100 فیصد تک کھول دیئے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جببیل اور الاحسا کے گورنریوں میں سینما گھر کھولے گئے ہیں تاکہ مملکت میں تفریحی سرگرمیوں کی بحالی کا عمل شروع کیا جا سکے۔الاحسا سینیما کھولنے کے بعد بڑی تعداد میں شہریوں نے فلم سن آف آن لائن دیکھی۔ اس فلم میں سعودی نوجوان نسل کی کہانی سنائی گئی ہے جس کی انٹرنیٹ کی آمد اس کی زندگی کا رخ بدل دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ رواں سال کے آخر تک ملک بھر میں تمام سینیما گھر کھول دیئے جائیں گے اور ملک بھر میں ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں مکمل بحال کر دی جائیں گی۔
تبصرے بند ہیں.