لاہور( این این آئی)سینئر اداکارہ فرزانہ تھیم نے کہا ہے کہ ہیجانی کیفیت کی وجہ سے معاشرے میں عجیب بے چینی پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے عدم برداشت فروغ پارہا ہے ،جب ظلم عام اور انصاف نا پید ہو جائے تو معاشروں میں ابتری کی صورتحال پیدا ہو اجاتی ہے ،ہمارے معاشرے کا المیہ ہے کہ یہاں جائز حقوق کیلئے بھی جنگ لڑنا پڑتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں فرزانہ تھیم نے کہا کہ آج ہمارے معاشرے میںبھی ظلم عام ہو چکا ہے اور لوگوں کو انصاف کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانا پڑتی ہیں۔سارے قاعدے قوانین صرف کمزور طبقات کے لئے ہیں جبکہ حیثیت رکھنے والے لوگ اپنی من مرضی کرتے ہیں ۔سوشل میڈیا پر روزانہ کی بنیاد پر اس کی مثالیں سامنے آتی ہیں۔انہوںنے کہا کہ ارباب اختیارکے ساتھ ساتھ ہمیںخود بھی اس مساوات،تحمل اور برداشت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں اوریہی مہذب معاشروں کی پہچان ہوتی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.