پاکستان کے دشمنوںکے ایجنڈے کوکائونٹر کرنے کیلئے خصوصی فلمیں بنانی چاہئیں‘ افضل خان

فلم انڈسٹری کے وہ حالات نہیں جسے عروج کا دور کہا جا سکے لیکن مایوس نہیں ہونا چاہیے ‘ انٹر ویو

لاہور( این این آئی)ناموراداکار افضل خان عرف ریمبو نے کہا ہے کہ خوشگوارزندگی بسر ہو رہی ہے اور اس پر اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ، اہلیہ صاحبہ کے ساتھ مل کر بچوں کی پرورش پر بھرپورتوجہ مرکوزکررکھی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ شوبز سر گرمیاں بھی جاری ہیں۔ ایک انٹرویو میں افضل خان نے کہا کہ یہ درست ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے وہ حالات نہیں کہ اسے عروج کا دور کہا جا سکے لیکن ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے ۔ گزشتہ سال فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے بہترین کوششیں کی گئیں ہیں اور اس کے نتائج بھی سامنے آئے ہیں۔ امید ہے کہ نئے سال میں فلموں کی تعداد میںاضافہ ہو گا جس سے انڈسٹر ی کو ترقی ملے گی ۔ افضل خان نے کہا کہ ہمیں فلموں کے اسکرپٹ میں اپنے معاشرے کے سلگتے ہوئے مسائل کو موضوع بنانا چاہیے ۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے دشمنوںکے مخالفانہ ایجنڈے کوکائونٹر کرنے کے لئے بھی خصوصی فلمیں بنانی چاہیے ۔

تبصرے بند ہیں.