یوم دفاع کے موقع پر باکسنگ کے مقابلے منعقد ہونگے

باکسنگ کے مقابلے 6 ستمبر کو ستاد علی محمد کامبرانی باکسنگ سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہونگے

اسلام آباد(سپو ر ٹس ڈیسک)یوم دفاع کے موقع پر باکسنگ کے مقابلے ستاد علی محمد کامبرانی باکسنگ سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہونگے۔آرگنائزنگ سیکرٹری عبدالرزاک بلوچ نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایونٹ میں چھ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں 34 کلوگرام، 36کلوگرام، 38کلوگرام، 40کلوگرام، 42کلوگرام اور 44کلوگرام کے مقابلے شامل ہیں۔ 5 ستمبر کو ایونٹ کے میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے وزن اور ڈراز نکالے جائیں گے۔ ایونٹ میں کراچی سائوتھ کے باکسرز حصہ لیں گے۔ باکسنگ کے مقابلے 6 ستمبر کو ستاد علی محمد کامبرانی باکسنگ سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہونگے۔

تبصرے بند ہیں.