محرم الحرام قربانی اور تحمل صبر و استقامت کا درس دیتا ہے؛ ایم اے ٹھاکر

محرم اعلیٰ انسانی اقدار کے تحفظ کے لیے طاقت کے سامنے ڈٹ جانے کا پیغام دیتا ہے

لاہور(شوبزڈیسک)محرم ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں ‘صبر اور برداشت استقامت اور حق گوئی اور اعلیٰ انسانی اقدار کے تحفظ کے لیے طاقت کے سامنے ڈٹ جانے کا پیغام دیتا ہے محرم الحرام قربانی اور تحمل صبر و استقامت کا درس دیتا ہے. اس ماہ مقدس ہمیں مذہبی منافرت اور دوسروں کی دل آزاری سے گریز کرنا چاہئے ان خیالات کا اظہار اداکار ایم اے ٹھاکر کامیڈین نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہجرت نبوی کے موقع پر انصار اور مہاجرین کی باہمی اخوت ‘ اتحاد اور یگانگت کے جذبات کے فروغ کی یاد بھی دلاتا ہے جو مثالی فلاحی معاشرے کی بنیادثابت ہوئے کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار اس کی درست سمت کے تعین پر ہے۔

تبصرے بند ہیں.