بی ایم ڈبلیو اوپن گالف ٹورنامنٹ آج امریکہ میں شروع ہوگا

27 اگست سے شروع ہونے والا یہ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 30 اگست کو اختتام پذیر ہوگا

نیویارک(سپو ر ٹس ڈیسک) بی ایم ڈبلیو اوپن گالف ٹورنامنٹ کا 14 واں ایڈیشن (آج) جمعرات سے امریکہ میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ شکاگو کے جنوب مغرب میں واقع اولمپیا فیلڈز، الی نوائے میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ ٹورنامٹ پی جی اے ٹور شیڈول میں پینلومیٹ فیڈ ایکس کپ پلے آف ایونٹ ہے۔جو پہلی مرتبہ 2007 میں متعارف کرایا گیا تھا، بی ایم ڈبلیو ٹورنامنٹ پہلے ویسٹرن اوپن کے نام سے مشہور تھا۔ ٹورنامنٹ 70 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیںگے۔ پی جی اے ایونٹ میں امریکہ کے جسٹن تھامس اپنے اعزاز کا دفاع کریںگے۔ ٹورنامنٹ کے لئے 95 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ 27 اگست سے شروع ہونے والا یہ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 30 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.