کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض کیلئے56ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہوئی ہیں‘ عثمان ڈار

نوجوان یوتھ انٹرپرینیور سکیم کے تحت قرضوں کیلئے درخواستیں جمع کرائیں‘ معاون خصوصی برائے امور نوجوانان

لاہور( کامرس ڈیسک)نوجوانوں کے امورکے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی محمدعثمان ڈارنے نوجوانوں پر زوردیاہے کہ وہ وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے تحت شروع کی گئی یوتھ انٹرپرینیور سکیم کے تحت قرضوں کیلئے درخواستیں جمع کرائیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے ایک عظیم منصوبے کے تحت نوجوانوں کے لئے اربوں روپے کے قرضے مختص کئے ہیں تاکہ وہ اپنے کاروباری منصوبوں پر عملدرآمدکرسکیں اور تربیت سے لیس ہوسکیں۔انہوں نے کہاکہ سکیم میں ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے اور روزگارکے مواقع پیداکرنے کی وسیع گنجائش موجودہے۔عثمان ڈارنے کہاکہ اِن میں سے پچیس فیصدخواتین کے لئے مختص ہیں۔اب تک www.kamyabjawan.gov.pkکے ذریعے شراکت داربینکوں کے ذریعے ملک بھرسے 56ہزار812آن لائن درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.