محرم الحرام ہمیں قربانی اور دین کی سربلندی کے لیئے سرکٹانے کا سبق دیتا ہے‘علیزہ نقوی

شہدائے کربلا نے پیاسے رہ کر دین کو بچایا اور ظالم کے خلاف علم بغاوت اونچا رکھا جو ہمارے لیئے مشعل راہ ہے

لاہور(شوبزڈیسک)معروف اداکارہ ماڈل و ہوسٹ علیزہ نقوی نے یوم عاشور کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام ہمیں قربانی اور دین کی سربلندی کے لیئے سر کٹانے کا سبق دیتا ہے ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنا ہوگا یہی ہماری اہل بیت سے اصل محبت کا ثبوت ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں علیزہ نقوی نے کہاکہ شہدائے کربلا نے حق کی خاطر سر کٹائے اور پیاسے رہ کر پانی کی طلب کرنے کی بجائے ظالم کے ظلم کے خلاف علم بغاوت اونچا رکھا جو ہمارے لیئے مشعل راہ بن گیا ہمیں ان کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا یہی ہمارے لیئے راہ نجات ہے۔علیزہ نقوی کا کہنا تھا کہ اس ماہ ہمیں کسی قسم کی سرگرمی کا حصہ نہیں بننا چاہیئے بلکہ ہمیں اہل بیت کے غم کا پرچار کرتے ہوئے ان کی یاد میں مجالس کا اہتما م کرنا چاہیئے او ر ذکر اہل بیت میں مصروف رہنا چاہیئے۔

تبصرے بند ہیں.