اسرائیل نے غزہ کو صرف ایندھن کی سپلائی کی اجازت دی ہے، قطری سفیر

حماس کی قیادت کو بتایا ہے کہ اسرائیلی حکام سے حماس میں رقم کے داخلے پر تبادلہ خیال کیا ہے،سفیر محمد العمادی

مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹر نگ ڈیسک) فلسطین میں قطر کے سفیر محمد العمادی نے غزہ کی حکمران حماس کو ناکہ بندی میں آسانی پیدا کرنے کے معاہدے کے بارے میں آگاہ کیاہے اور حماس کی قیادت کو بتایا ہے کہ اسرائیلی حکام سے حماس میں رقم کے داخلے پر تبادلہ خیال کیا ہے تاہم اسرائیل غزہ کو صرف تیل کی سپلائی پر تیار ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے نشاندہی کی کہ قطری سفیر اسرائیلیوں کے ساتھ غزہ میں قطر کے منصوبوں کے کام کو آسان بنانے کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔ العمادی نے حماس کو اسرائیل سے صرف ایندھن کے داخلے کی منظوری سے آگاہ کیا۔ قطری سفیر محمد العمادی اسرائیل پہنچے ہیں اور انہوں نے اسرائیلی عہدیداروں سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں انہوں نے اسرائیلی حکام سے کہا کہ وہ غزہ کو ایندھن کے ساتھ ساتھ رقوم کی منتقلی کی بھی اجازت فراہم کریں۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی کہ اسرائیلی فوج ، موساد اور شن بیٹ (جنرل سیکیورٹی سروس)کے ایک سکیورٹی وفد نے قطری حکام سے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے دوحہ کا دورہ کیا تھا۔انہوں نے وضاحت کی کہ اسرائیلی فوج میں جنوبی بریگیڈ کے کمانڈر جنرل ہرزی حلیوی حال ہی میں دیگر سیکیورٹی افسران کے ہمراہ دوحا پہنچے جہاں انہوں نے انہوں نے قطری دارالحکومت میں مقیم حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور ان کے نائب صالح العاروری کے ساتھ بالواسطہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے بات چیت کی۔

تبصرے بند ہیں.