لاہور( مانیٹر نگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری اور ٹینڈرکے بعد آئندہ دوماہ میں مین لائن ون ( ایم ایل ون )منصوبے پرکام کاآغازکردیاجائے گا۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تیزترین ٹرین سروس کامنصوبہ پوری دنیا کوحیران کردے گا جسے ریلوے لائن کے ذریعے چین اورافغانستان کے شہرجلال آبادسے ملایاجائے گا۔وفاقی وزیرشیخ رشید نے کہاکہ گوادربندرگاہ پورے علاقے کاایک بڑامنصوبہ ہوگا جہاں 400 جہاز لنگراندازہوسکیں گے جب کہ اس کے مقابلے میں ایران کی چاہ بہاربندرگاہ پرصرف دوایم این ٹی ایس جہاز لنگراندازہونے کی گنجائش ہے۔
تبصرے بند ہیں.