ٹیسٹ میں 6ہزار رنز،اظہرعلی 5ویں پاکستانی بلے باز

محمد یوسف،یونس خان،جاویدمیانداد،انضما م الحق کے بعد 151اننگز میں اعزازپایا

لاہور(سپو ر ٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کر لئے ہیں، بلے بازاظہرعلی نے یہ اعزاز انگلینڈ کیخلاف ساتھمپٹن میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں اپنے نام کیا ہے۔تاہم اظہرعلی نے یہ اعزاز پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 151اننگزکھیل کراپنے نام کیا ہے، اس سے قبل محمد یوسف نے 120، یونس خان نے 126، جاوید میانداد نے 133 اور انضمام الحق نے 135 اننگز کھیل کا 6 ہزار کا سنگ میل عبورکیا تھااظہرعلی 6 ہزار رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر بن گئے، اظہرعلی اب تک 80 ٹیسٹ میچز میں پاکستانی کی نمائندگی کرچکے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں اظہر نے 41.95 کی ایوریج کے ساتھ 16 سنچریاں اور31 نصف سنچریاں بھی بنا رکھی ہیں۔اتفاق کی بات ہے کہ پاکستان کی طرف سے 6ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے بلے بازوں نے قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض بھی انجام دئیے۔

تبصرے بند ہیں.