لاہور (سپو ر ٹس ڈیسک) ہیڈ کوچ مصباح الحق سے چیف سلیکٹر کا اضافی عہدہ واپس لئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق دورہ انگلینڈ کے دوران ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کے باعث ان سے ایک عہدہ واپس لے لیا جائیگا۔ چیف سلیکٹر کا عہدہ کسی سابق فاسٹ بار کو سونپا جا سکتا ہے اور اس سلسلے میں شعیب اختر کا نام فیورٹ بن کرگردش کر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق پر دوہری ذمہ داری ہے،اس لئے ان کا بوجھ کم کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا جائیگا کیونکہ بورڈ چاہتا ہے کہ مصباح الحق کوچنگ پر پوری توجہ مرکوز رکھیں کیونکہ آئندہ تین سال میں آئی سی سی کے اہم ایونٹس ہونا ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم سے متعلق کوئی بھی اہم فیصلے سے قبل چیف ایگزیکٹو وسیم خان باریک بینی سے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور ان کی مصباح الحق کی بطور ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کارکردگی پر بھی نگاہ ہے۔ذرائع نے بتایا کہ قومی ٹیم کی بہتری کیلئے وسیم خان کی مصباح الحق سے بات چیت بھی ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق نیا چیف سلیکٹر لانے کا آپشن بھی زیر غور ہے جس کیلئے ایک سابق فاسٹ بالر مضبوط ترین امیدوار ہیں۔
تبصرے بند ہیں.