زمبابوے سے سیریز؛ پاکستان انگلش تجربے سے فائدہ اٹھائے گا

پی ایس ایل 5کے باقی میچز کرانے کیلیے3 روزہ ونڈو تلاش کر رہے ہیں، وسیم خان

لاہور(سپو ر ٹس ڈیسک) زمبابوے سے سیریز میں پاکستان انگلش تجربے سے فائدہ اٹھائے گا جب کہ بائیو سیکیور ماحول یقینی بناتے ہوئے پی سی بی اکتوبر میں میزبانی کیلیے پ±رامید ہے۔برٹش ایشین ٹرسٹ کے ویبنار میں وسیم خان نے بتایا کہ مجوزہ شیڈول کے مطابق 3 ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ایک روزہ میچز کیلیے زمبابوے کی ٹیم اکتوبر کے وسط میں پاکستان پہنچے گی، ٹور نومبر میں شیڈول تھا مگر 14 روزہ قرنطینہ کے پیش نظر مہمان کرکٹرز کو قبل از وقت بلایا جائیگا، سیریز کا آغاز نومبر کے پہلے ہفتے میں کرینگے، ہم پ±ر امید ہیں کہ زمبابوین ٹیم پاکستان کے میدانوں کی رونقیں بڑھائے گی۔چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ پی سی بی اس کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ شروع کرانے کی بھی تیاری کر رہا ہے، زمبابوے سے سیریز اور ملکی سطح کے مقابلوں میں بائیو سیکیور ماحول یقینی بنانے کیلیے انگلینڈ کے کامیاب تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔یاد رہے کہ زمبابوین بورڈ دورئہ پاکستان کیلیے اپنی حکومت کی جانب سے اجازت کا منتظر ہے۔وسیم خان نے کہا کہ ہم پی ایس ایل 5کے باقی میچز رواں سال ہی کرانے کیلیے پ±رعزم اور3 روزہ ونڈو تلاش کر رہے ہیں۔انھوں نے پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے مفروضوں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالات بہت بہتر ہو چکے، رواں سال پی ایس ایل کے دوران 37 غیر ملکی کرکٹرز مختلف ٹیموں میں شامل تھے،میں دنیا سے کہوں گا کہ کھلاڑیوں سے پوچھیں کہ ان کا پاکستان میں قیام کا تجربہ کیسا رہا۔چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سب کچھ رکا ہوا تھا، ایسے میں کرکٹ کی واپسی بھی اہم تھی،انگلینڈ ٹیم بھیجنا آسان فیصلہ نہ تھا، جب 10 پلیئرز کے ٹیسٹ مثبت آئے اس کے بعد کافی دباو? بھی تھا، بہرحال فیصلہ درست ثابت ہوا، ہم خوش ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے عمل میں اپنا کردار ادا کیا۔

تبصرے بند ہیں.