محرم الحرام کامہینہ حق و سچ پر ڈٹ جانے ، باطل کے سامنے کلمہ حق کہنے کا درس دیتا ہے ‘ شاہدہ منی

شہدائے کربلا کی شہادت سے صبر جیسی عظیم خوبی کے بارے میں بھی معلوم ہوتاہے ‘ نامور اداکارہ و گلوکارہ

لاہور( شوبزڈیسک)نامور اداکارہ و گلوکار شاہدہ منی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کامہینہ حق و سچ پر ڈٹ جانے اور باطل کے سامنے کلمہ حق کہنے کا درس دیتا ہے ، شہدائے کربلا کی شہادت سے صبر جیسی عظیم خوبی کے بارے میں بھی معلوم ہوتاہے۔ اپنے ایک بیان میں شاہدہ منی نے کہا کہ شہدائے کربلانے ثابت کیا کہ جہاں پر حق اور سچ کی بات آئے اورسامنے باطل ہوتو پھر دشمن کے مقابلے میں تعداد، اپنی اور اپنے پیاروں کی قربانی کوئی معنی نہیں رکھتی اور شہدائے کربلا نے اپنی جانیں قربان کر کے عملی طو پر اس کا ثبوت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے معاشرے میں حسینیت کوفروغ دینا ہوگا تاکہ ظلم اور جبر کا راستہ روکا جا سکے اور اس کی آج جتنی ضرورت ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی ۔ا نہوں نے کہا کہ محرم الحرام انتہائی احترام کا مہینہ ہے اور ہمیں چاہیے کہ خدا کے دین کی سر بلندی کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کواس طرح یاد کریں جس کے وہ حقدار ہیں ،سب مسلمان شہدائے کربلا کا غم مناتے ہیں اس لئے ہم سب کو نفاق پیدا کرنے کی سازش کرنے والوں سے ہوشیار رہناچاہیے ۔

تبصرے بند ہیں.