لاہور ( شوبزڈیسک) اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے لئے بڑے مثبت اقدامات کیے ہیں اور خاص طور پر فنکاروں کے لئے فنڈز کا اجراء اور خدمت کارڈ کے ساتھ ان کے وظیفے مقرر کرنے سے فنکاروں میں قدر احساس تحفظ پیدا ہوا ہے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے ان کا علاج معالجہ بھی مفت ہونا چاہیے اس کے لئے بھی ہیلتھ کارڈ جاری کیا جائے جس سے کوئی بھی مستحق فنکار کسی بھی ہسپتال میں جا کر اپنا علاج کروا سکے ۔ عینی طاہرہ نے کہا کہ میری وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ وہ فنکاروں کے لئے ایک ہائوسنگ سوسائٹی کے قیام کا اجراء بھی کریں ۔ ہم پہلے ہی حکومت کے مثبت اقدامات کو سراہتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ صوبائی اور وفاقی حکومت فنکاروں کو چھت مہیا کرنے کے لئے عملی اقدامات شروع کرے گی جس کے لئے تمام فنکار برادری ہمیشہ ان کو سنہری حرفوں میں یاد کرے گی ۔
تبصرے بند ہیں.