لیبیا کی فوج کے سربراہ خلیفہ حفتر کی مصر کی جنگی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر سے ملاقات

ترکی اور قطر کے وزرا دفاع کے طرابلس کے دورے کے بعد اس سلسلے میں زیر گردش باتیںحیرت کا باعث ہیں،ذرائع

طرابلس (مانیٹر نگ ڈیسک)لیبیا کی فوج کے سربراہ خلیفہ حفتر نے مصر کی جنگی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر میجر جنرل خالد مجاور سے ملاقات کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لیبیا کی فوج کے میڈیا بیورو کے مطابق ملاقات کے دوران خالد مجاور نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا ایک اہم پیغام خلیفہ حفتر کو پہنچایا۔مصر کے ایک ذمے دار ذریعے نے اعلان میں کہا کہ لیبیا کے شہر مصراتہ کی بندرگاہ کو انقرہ کی بندرگاہ میں بدل دینے کے لیے قطر اور ترکی کے سمجھوتے کے حوالے سے جو کچھ زیر گردش ہے وہ پورے خطے کے لیے خطرہ ہے۔مذکورہ ذریعے نے کہا کہ ترکی اور قطر کے وزرا دفاع کے طرابلس کے دورے کے بعد اس سلسلے میں زیر گردش باتیں حیرت کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصراتہ کی بندرگاہ کو ترکی کے فوج اڈے میں تبدیل کرنے کے حوالے سے کوئی بھی اقدام الصخیرات معاہدے اور عالمی سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں کی مخالفت ہو گی۔

تبصرے بند ہیں.