ابوظہبی/میڈرڈ (مانیٹر نگ ڈیسک)اسپین سے کرپشن کے الزام کے بعد فرار ہونے والے سابق ہسپانوی بادشاہ جوان کارلوس کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ 3 اگست سے متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہیں۔برطانوی ٹی وی کے مطابق ابوظہبی میں شاہی خاندان کے ترجمان نے بتایا کہ 82 سالہ سابق ہسپانوی بادشاہ ابوظہبی میں ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ جوان کارلوس نے شاہی گھر والوں کو بتایا ہے کہ وہ 3 اگست کو امارات گئے تھے اور وہ اب وہاں موجود ہیں۔تخت چھوڑنے کے بعد انہوں نے عوامی زندگی سے ایک قدم پیچھے ہٹنے کی کوشش کی لیکن اسکینڈل کھڑا ہوگیا۔جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اسپین کی سپریم کورٹ نے جون میں سعودی عرب میں تیز رفتار ریل معاہدے میں ملوث ہونے کی ابتدائی تفتیش کا آغاز کردیا۔جوان کارلوس نے مرحوم سعودی بادشاہ سے 10 کروڑ ڈالر وصول کیے تھے جس کی سوئٹزر لینڈ نے بھی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔سابق بادشاہ باضابطہ طور پر تفتیش کے تحت نہیں تھے اور وہ بار بار اس موضوع پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے رہے۔ان کے وکیل نے کہا تھا کہ وہ ہسپانوی پراسیکیوٹر کے اختیار میں ہیں۔
تبصرے بند ہیں.