شمالی علاقوں میں جانے والے سیاحوں کو موبائل ٹیسٹنگ کیمپوں کے ذریعہ اسپاٹ ٹیسٹنگ یقینی بنائی جائے، اسد عمر

وفاقی وزیر کی تمام سٹیک ہولڈرز ،چیف سیکرٹیرز کو کوویڈ 19 کے عدم پھیلائو کے لئے تمام اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)ورفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ شمالی علاقوں میں جانے والے سیاحوں کو موبائل ٹیسٹنگ کیمپوں کے ذریعہ اسپاٹ ٹیسٹنگ یقینی بنائی جائے۔ پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینیٹر میں اعلی سطحی اجلاس ہوا وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کو محرم الحرام کے دوران عوام الناس کی صحت کے تحفظ کے لئے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔ بتایاگیاکہ تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ طویل مشاورتی عمل کے بعد گائیڈ لائینز پر مشتمل پلان آف ایکشن ترتیب دیا گیا ہے۔ بتایاگیاکہ ٹی ٹی کیو کی حکمت عملی کے تحت پورے پاکستان میں مجموعی طور پر 27 ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن ہیں۔اسد عمر نے تمام سٹیک ہولڈرز ،چیف سیکرٹیرز کو کوویڈ 19 کے عدم پھیلائو کے لئے تمام اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ خلاف ورزی پر کارروائی اور جرمانوں سمیت تمام اقدامات بروئے کار لائی جائیں۔ اسد عمر نے ماسک کے استعمال اور معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے پر زور دیا ۔ انہوںنے کہاکہ شمالی علاقوں میں جانے والے سیاحوں کو موبائل ٹیسٹنگ کیمپوں کے ذریعہ اسپاٹ ٹیسٹنگ یقینی بنائی جائے۔

تبصرے بند ہیں.