رواں سال کے آخر تک کامیاب جوان پروگرام سے روزگار کے 50ہزار مواقع پیدا ہونگے‘ عثمان ڈار

پروگرام کے تحت تقریباً مزید پانچ ارب روپے تقسیم کئے جائیں گے ‘ معاون خصوصی امور نوجوانان

لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک )وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہاہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت تقریباً مزید پانچ ارب روپے تقسیم کئے جائیں گے اور توقع ہے کہ اس سال کے آخر تک 50 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوںگے۔ عثمان ڈار نے گزشتہ دوسال میں تحریک انصاف حکومت کی طرف سے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ قرضے یوتھ انٹرپنیورشپ سکیم کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے رجسٹرڈ دس ہزار نوجوانوں میں تقسیم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سکیم کے اجرا ء سے ابتک 2190 اہل افراد کو پہلے ہی ایک ارب روپے کےقرضے دئیے جاچکے ہیں۔متعلقہ بنکوں نے 7592 اقسام کے کاروبار کیلئے 3ارب روپے کی منظوری دی ہے۔

تبصرے بند ہیں.