لاہور(سپو ر ٹس ڈیسک)ٹینس اسٹار اعصام الحق نے مانچسٹر ٹیسٹ کے بعد ٹیم پر تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صبر سے کام لیں۔ٹینس اسٹار اعصام الحق کرکٹ کے بھی بہت بڑے فین ہیں، انہوں نے مانچسٹر ٹیسٹ کے بعد ٹیم پر تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صبر سے کام لیں، کویڈ صورت حال کے بعد ایک دم سے اچھے نتائج دینا کسی بھی کھلاڑی کے لیے مشکل ہوتا ہے۔ مجھے اندازہ ہے کہ ہمارے کرکٹرز کی کیا کیفیت ہوگی۔ یقین ہے کہ پاکستانی ٹیم ساوتھمپٹن ٹیسٹ میں بہترین پرفارمنس دے کر کم بیک کرے گی۔اعصام الحق نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے مانچسٹرٹیسٹ میں بیٹنگ اور بولنگ میں بہترین پرفارمنس دی، جیتی ہوئی بازی ہارنیپر مایوسی ضرور ہے لیکن یہ بھی یاد رکھنا چاہییکہ چھ ماہ بعد پاکستانی ٹیم نے ٹیسٹ کھیلا، اس وقت ہمیں ٹیم کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، اگر ایک میچ ہارنے سے اس طرح تنقید ہوتی رہی تو پھر اگلیمیچز کے لیے ان کا کام بیک کرنا مزید مشکل ہوجائے گا۔ ابھی بہت میچز باقی ہیں، سیریز مکمل ہونے پر پوسٹ مارٹم کرنا چاہیے۔
تبصرے بند ہیں.