طرابلس (مانیٹر نگ ڈیسک)لیبیا کی قومی فوج نے ترکی کے حمایت یافتہ شامی جنگجووں کی ایک کشتی کو سمندر میں نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔ کشتی پر 22 جنگجو سوار تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملک کے وسطی ساحلی علاقے کے قریب نیشنل آرمی نے ترکی سے آنے والے جنگجووں کی ایک کشتی کو نشانہ بنایا گیا جس میں کشتی مکمل تباہ ہو گئی اور اس پر سوار تمام جنگجو ہلاک ہوگئے ۔ جنگجووں کی یہ کشتی ترکی سے شامی جنگجووں کو لے کر لیبیا میں قومی وفاق حکومت کی مدد کے لیے آ رہی تھی۔لیبی فوج نے اس کشتی کو ممنوعہ سمندری علاقے میں داخل ہونے کے بعد فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ لیبی فوج کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ کشتی پر 20 جنگجو سوار تھے۔
تبصرے بند ہیں.