لیڈیز سکاٹش اوپن گالف ٹورنامنٹ کل سے سکاٹ لینڈ میں شروع ہوگا

ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کی نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ ازمائی کریںگی

ایڈنبرگ (سپو ر ٹس ڈیسک) لیڈیز سکاٹش اوپن گالف ٹورنامنٹ (کل) جمعرات سے سکاٹ لینڈ میں نارتھ برک کے مقام پر شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کی نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ ازمائی کریںگی۔لیڈیز یورپی ٹور (ایل ای ٹی) کا لیڈیز سکاٹش اوپن ٹورنامنٹ سکاٹ لینڈ میں خواتین کا ایک پیشہ ورانہ گولف ٹورنامنٹ ہے جو پہلی بار 1986 میں کھیلا گیا تھا۔ یہ ٹورنامنٹ 2010میں باقاعدہ ٹور کے شیڈول میں شامل ہوگیا تھا۔ ٹورنامنٹ 72 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں جنوبی کوریا کی می جنگ ہور اپنے اعزاز کا دفاع کریںگی۔ ٹورنامنٹ کے لئے 15 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.