شاہ سلمان مرکز کی جانب سے روانہ پہلا امدادی قافلہ بیروت پہنچ گیا

خادم حرمین شریفین کی خصوصی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے امدادی فضائی پل کا آغاز ہو گیا ،شاہ سلمان مرکز

بیروت (مانیٹر نگ ڈیسک) شاہ سلمان امدادی مرکز کے زیر انتظام دو طیارے 120 ٹن سے زیادہ امدادی سامان لے کر لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچ ئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض کے شاہ خالد ہوائی اڈے سے کی جانے والی امداد میں دوائیں، طبی ساز و سامان، ہنگامی طبی امداد میں استعمال ہونے والے لوازمات، خیمے، سلیپنگ بیگز اور غذائی مواد شامل ہے۔سعودی شاہی دفتر کے مشیر اور شاہ سلمان امدادی مرکز کے نگرانِ عام ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے ایک اخباری بیان میں بتایا کہ خادم حرمین شریفین کی خصوصی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے امدادی فضائی پل کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں لبنانی عوام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر طبی اور انسانی امداد پیش کی جا رہی ہے۔الربیعہ نے باور کرایا کہ خادم حرمین شریفین کی جانب سے یہ اقدام انسانی اقدار کا مجسم پیکر نظر آتا ہے۔ یہ امداد عالمی سطح پر مملکت سعودی عرب کے اس مرکزی کردار کو نمایاں کرتی ہے جو وہ ضرورت مندوں کو امداد پیش کرنے میں ادا کرتی ہے ، خواہ وہ دنیا میں کسی بھی جگہ پر ہوں۔

تبصرے بند ہیں.