دشمن کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں ، جنر ل قمر جاوید باجوہ

چین کا خطہ کا امن و استحکام برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کیساتھ عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار دشمن خطے کوعدم استحکام کا شکار کر ناچاہتا ہے ، جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئےتیار ہیں ،عیدالاضحی غیر مشروط قربانی کا مظہر ہے، قربانی کے جذبہ کو فوجی سے بہتر کوئی نہیں جان سکتا، قمر جاوید باجوہ پاکستان خطے اور افغانستان میں امن اور استحکام لانے کیلئے سرتوڑ کوششیں کررہا ، پاکستان معاشی سرگرمیوں کا گڑھ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، چینی سفیر کی نجی ٹی وی سے بات چیت

راولپنڈی نیوزرپورٹر) پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا دشمن پاکستا ن اور خطے کوعدم استحکام کا شکار کر ناچاہتا ہے ، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے ،عیدالاضحی غیر مشروط قربانی کا مظہر ہے، قربانی کے جذبہ کو فوجی جوان سے بہتر کوئی نہیں جان سکتا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کر کے عید الاضحی اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں اور افسران کے ساتھ منائی ۔آئی ایس پی آرکے بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر کا دورہ کیا اور تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید کا دن گزارا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمارا دشمن پاکستان اور خطہ کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت موجود ہے، ہم اپنے دشمن کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی جوانوں کے حوصلے اور عزم ،کنٹرول لائن پر آپریشنل تیاریوں اور مسلسل مؤثر نگرانی پر جوانوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ عیدالاضحی غیر مشروط قربانی کا مظہر ہے، قربانی کے جذبہ کو فوجی جوان سے بہتر کوئی نہیں جان سکتا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری تمام مشکلات کے باوجود استصواب رائے کے حق پر ڈٹے ہوئے ہیں، کشمیری جرأت و بہادری سے بھارتی ظلم اور تشدد کا سامنا کر رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے، آرمی چیف نے این آئی سی، این آئی ایچ ڈی کا بھی دورہ کیا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج اور پی ایل اے پاک چین سٹرٹیجک تعلقات کا اہم جزو ہیں، دونوں مسلح افوا ج کے درمیان برادرانہ تعلقات پر فخرہے جبکہ چین نے خطہ کا امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کے ساتھ عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین ملٹری تعلقات گزرتے وقت کے ساتھ مضبوط ہوئے ہیں، پاک چین دوستی ہمیشہ قائم و دائم رہے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل چین وین ونگ نے وفد کے ہمراہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 93ویں سالگرہ کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کا دورہ کیا۔ ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے چینی وفد کا خیرمقدم کیا اور پی ایل اے کے قیام کی سالگرہ پر چینی وفد کو مبارکباد دی۔ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے چینی وفد کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فوج اور پی ایل اے پاک چین سٹرٹیجک تعلقات کا اہم جزو ہیں، دونوں مسلح افوا ج کے درمیان برادرانہ تعلقات پر فخرہے۔ چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل چین وین رونگ نے کہا کہ پاک چین ملٹری تعلقات گزرتے وقت کے ساتھ مضبوط ہوئے ہیں، پاک چین دوستی ہمیشہ قائم و دائم رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین کورونا کے دوران پاکستان کی تمام شعبوں میں کوششوں کو سراہتا ہے۔پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے پڑوسی ملک افغانستان میں امن اور استحکام لانے کے لیے سرتوڑ کوششیں کررہا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے چینی سفیر کاکہنا تھا کہ پاکستان معاشی سرگرمیوں کا گڑھ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان لیڈرز بھی علاقائی رابطوں کو یقینی بنانے کے لیے موٹروے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ساتھ ریلوے لنک میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام لانے کے لیے سرتوڑ کوششیں کررہا ہے۔چین کے سفیر یائو جنگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے، خطہ میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے پاکستان سے عسکری تعلقات مضبوط بنانے ہیں ۔ چین کے سفیر یاؤ جنگ نے بھی پی ایل اے کے قیام کی سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاک چین عسکری تعلقات سٹرٹیجک تعاون کا ستون ہیں، چین پاکستان کے ساتھ عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے۔ یاؤ جنگ نے کہا کہ خطہ میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے پاکستان سے عسکری تعلقات مضبوط بنانا ہیں۔

تبصرے بند ہیں.