ترک صدر کا صدر مملکت اور وزیر اعظم کو ٹیلیفون ، کشمیر پر پرزور اور واضححمایت جاری رکھیں گے،رجب طیب اردوان

ترک صدر کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کی کوویڈ19 کے خلاف عالمی مہم میں کرداراورپاکستان سمیت کئی ممالک کو امداددینے پرترکی کی تعریف امید ہے ترکی کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اور یک طرفہ اقدامات کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنی اصولی آواز اٹھائے گا، صدر عارف علوی کی بات چیت

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) پاکستان اور ترکی نے باہمی دلچسپی کے تمام ایشوزپرقریبی رابطہ رکھنے پراتقاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پا کستان اور ترکی میں کورونا کے کیسز کی تعداد میں کمی خوش آئند ہے۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلیفون کر کے عیدالاضحی کے مبارک موقع پرانہیں مبارکباد پیش کی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی ترک صدر اردوان کو عید کی مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ ترک صدر سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ اس سال عیدالاضحی مشکل حالات میں منائی جا رہی ہے اور دنیا کو کئی چیلنجز درپیش ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ کوویڈ 19 نے عالمی معیشت کو بری طرح سے متاثر کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان سمیت متعدد ممالک کو کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں معاونت فراہم کرنے پر ترکی کے رہنما کے کردار کی تعریف کی۔دونوں رہنمائوں نے کہاکہ پا کستان اور ترکی میں کورونا کے کیسز کی تعداد میں کمی خوش آئند ہے۔ صدر عارف علوی نے غیرقانونی طورپربھارت کے زیرتسلط جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی حالت زار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ بھارتی مسلمان خوف اور امتیازی سلوک کے ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں،صدر عارف علوی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صدر اردوان کے کشمیر پر پرزور اور واضح موقف پر اْن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوںنے اس امیدکااظہارکیا کہ ترکی کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اور یک طرفہ اقدامات کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنی اصولی آواز اٹھائے گا ۔صدرنے کہاکہ مشکل حالات میں بھی قابض حکومتیں فلسطین اور کشمیر میں اپنا ظلم و جبر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترکی کے صدر نے ڈاکٹر عارف علوی کو کورونا وبا کے خاتمے پر ترکی کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔صدرنے کہاکہ پاکستان ترکی کے ملکی مفادات پر مستقل حمایت اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پالیسی جاری رکھے گا۔انہوںنے صدر اردوان کو آیا صوفیہ کو نماز کیلئے دوبارہ کھولنے پر مبارکباد بھی دی۔دریں اثناء ترکی کے صدرنے عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر وزیراعظم عمران خان کوٹیلی فون کیا ،دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کو عیدالاضحی کی مبارکباد دی اوردونوں ممالک کے عوام کیلئے نیک تمناوں کااظہارکیا ۔وزیراعظم نے آیا صوفیہ کو نمازکیلئے دوبارہ کھولنے پرصدراردگان کومبارکباد دی اورترکی کے صدرکو بتایا کہ لاکھوں پاکستانیوں نے ٹیلی ویژن پر یہ منظربراہ راست دیکھا ہے۔بات چیت میں دونوں رہنماوں نے مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے سٹریٹجک تعان کونسل کے چھٹے اجلاس کے موقع پر ترکی کے صدرطیب اردوان کے دورہ پاکستان کاحوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے ترکی کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا

تبصرے بند ہیں.