آپ کہیں بھی جائیں، اس ویب کیم کو وہیں پائیں

ہانگ کانگ(نیٹ نیوز)جو افراد ویب کیم سے استعمال کرتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ انہیں یکسو ہوکر کیمرے کے سامنے بیٹھنا پڑتا ہے یا پھر فون یا ٹیبلٹ کو اٹھائےپھرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ لیکن فون اٹھا کر ہاتھوں کو آزاد نہیں رکھا جاسکتا۔ اس کا حل ایک چھوٹے موبائل ویب کیم کی صورت میں برآمد ہوا ہے جو آپ کو یاد رکھتے ہوئے اپنی گردن کو آپ کی جانب رکھتا ہے۔مصنوعی ذہانت (آرٹیفشل انٹیلی جنس) کے تحت چلنے والے ویب کیم کو اوبس بوٹ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ نیورل نیٹ ورک کی بدولت اپنے دیکھنے والے شخص کو فریم میں رکھتے ہوئے فوکس کرتا ہے خواہ وہ تیزی سے ادھر ادھر حرکت ہی کیوں نہ کررہا ہو۔ موٹر کے ذریعے ٹریکنگ کے دوران بھی اس کا کیمرہ دھندلا نہیں پڑتا اور نہ ہی آپ فوکس یا فریم سے باہر ہوتے ہیں۔ یوں ویڈیو کال، یوٹیوب ویڈیو ریکارڈنگ یا کسی بھی عمل کے لیے آپ کو ایک جگہ ساکت ہوکر بیٹھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

تبصرے بند ہیں.