برطانیہ ؛ پالتو بلی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ میں ایک پالتو بلی میں شک کی بنیاد پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا گیا جس میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ملک میں پہلی بار کسی جانور میں کووڈ-19 کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کو پالتو جانوروں کو ہاتھ لگانے یا گود میں لینے کے بعد لازمی ہاتھ دھونے کی ہدایت کی گئی ہے۔برطانوی کے چیف وٹرنری ڈاکٹر نے پالتو بلی میں کووڈ-19 کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ کسی جانور نے طبی علامات ظاہر کی ہیں۔ متاثرہ بلی کے جلد صحت یاب ہونے کے امکانات ہیں۔

تبصرے بند ہیں.