اسلام آباد(نیوزرپورٹر) سینیٹ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے ملک میں ادویات کی قیمتوں میں بے دریغ اضافے اور فارما سیوٹیکل کمپنیوں کو لوٹمار کرنے کی اجازت دینے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے معاملے پر فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے جس پر ڈپٹی چیرمین سینیٹ نے معاملے کو متعلقہ کمیٹی میں بھجوانے کی ہدایت کردی ہے۔ جمعہ کے روز ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر شیری رحمن نے توجہ دلائو نوٹس پیش کرتے ہوئے کہاکہ ادویات کی قیمتوں میں 10فیصد اضافہ کردیاگیا ہے انہوںنے کہاکہ کورونا کے دوران بھی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا اور اب ڈریپ نے جان بچانے والی ادویات میں 60فیصد جبکہ دیگر ادویات کو 10 فیصد اضافہ کردیا گیا ، وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ ملک میں ادویات کی قیموں میں اضافہ نہ کرنے پر اپوزیشن کے ساتھ اتفاق ہے انہوںنے کہاکہ حکومت ڈرگ موجودہ ڈرگ پالیسی میاں نواز شریف کے دور میں بنی ہے ہوسکتا ہے کچھ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہوانہوںنے کہاکہ گذشتہ دور حکومت میں بھی ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا تھاانہوںنے کہاکہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے ادویات کی قیمتوںمیں اضافہ ہوا ہے
تبصرے بند ہیں.