کتاب پڑھنے پر اپنے بیٹے کو ڈالر دینے والا باپ، تنقید کی زد میں

سان فرانسسکو (نیٹ نیوز) آج کل سوشل میڈیا پر ایک امریکی باپ شدید تنقید کی زد میں ہے کیونکہ چند روز پہلے اس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنے بڑے بیٹے کو 160 صفحے والی ایک کتاب پڑھنے پر ایک ڈالر دیتا ہے۔سان فرانسسکو ’بے ایریا‘ کے رہائشی ڈیوڈ ووڈلینڈ نے گزشتہ ہفتے اپنی مذکورہ ٹویٹ میں یہ بھی لکھا تھا کہ وہ اس سال کے دوران اپنے بیٹے کو 120 ڈالر دے چکا ہے۔ بیٹا سمجھتا ہے کہ وہ اپنے باپ کو کنگال کررہا ہے، لیکن یہ ’’بہترین سرمایہ کاری‘‘ ہے۔اس ٹویٹ کے بعد ڈیوڈ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے اسے غلط اور بچے کو لالچی بنانے والی حرکت قرار دیا۔

تبصرے بند ہیں.