16 مئی سے اندورن ملک 5 شہروں کی پروازیں چلانے کا اعلان

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 16 مئی سے اندرون ملک 5 شہروں کے درمیان پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا،
سول ایوی ایشن کے شیڈول کے مطابق کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد کے درمیان پروازیں شروع کی جائیں گی۔ سول ایوی ایشن کے شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ لاہور سے 32، پشاور سے 4 اورکوئٹہ سے 6 پروازیں چلائی جا ئیں گی جب کہ یہ پروازیں اب ہفتے میں ایک دن چھوڑ کرچلائی جائیں گی۔ کراچی سے ملک کے دیگر شہروں کے لیے ہفتہ وار 369 پروازیں چلائی جاتی تھیں لیکن کورونا کی صورت حال کے پیش نظر اب صرف 68 پروازیں جب کہ اسلام آباد سے 228 کے بجائے 32 پروازیں چلائی جائیں گی۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک پروازیں گزشتہ ماہ سے بند ہیں جب کہ اندرون ملک فضائی ا?پریشن کی بندش میں 15 مئی تک توسیع تھی جس میں 13 مئی کے روز مزید 16 روز کی توسیع کا اعلان کیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.