روسی صدر کے ترجمان میں کورونا کی تشخیص

ماسکو (فارن ڈیسک )می وبا کورونا وائرس کے پھیلاو¿ میں اب تک کمی نہ آسکی جب کہ وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی روز بروز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، خطرناک کورونا وائرس نے متعدد معروف شہرہ آفاق شخصیات کو متاثر کیا ہے جن میں اداکار، کھلاڑی اور سیاست دان بھی شامل ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حال ہی میں روسی صدر ولای میر پیوٹن کے ترجمان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا اور ڈاکٹرز کی ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے۔روسی صدر کے ترجمان دمتری پیکسو، پیوٹن کے ساتھ 20 سال سے کام کر رہے ہیں جب کہ دونوں کی ایک ماہ قبل ملاقات بھی ہوئی تھی۔خیال رہے کہ روس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہے۔

تبصرے بند ہیں.