بارسلونا (فارن ڈیسک )برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ماریا برینیاس نامی معمر خاتون کی عمر 113 برس ہے، وہ 1907 میں میکسیکو میں پیدا ہوئی تھیں اور اب وہ اس اسپین کی سب سے معمر خاتون ہیں، ماریا ملک میں کورونا پھیلنے کے بعد وائرس میں مبتلا ہوئی تھیں اور انہیں وائرس کی بہت معمولی علامات تھیں مگر چند ہفتوں تک علیحدگی اختیار کرنے کے بعد اب وہ صحتیاب ہوگئی ہیں۔کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد ماریا 1918 کی زکام کی عالمگیر وبا، 1936 کی ہسپانوی سول وار اور اب کورونا کو شکست دے کر جینے والی خاتون بن گئی ہیں، خاتون کی بیٹی نے اپنی والدہ کی صحتیابی پر ٹوئٹ کرکے بتایا کہ وہ اب بالکل ٹھیک اور صحت مند ہیں، واضح رہے کہ اسپین میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 2 لاکھ سے زائد اور تقریباً 27 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.