اسلام آباد (ہیلتھ رپورٹر)پاکستان میں کورونا وائرس سے آج اب تک ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 564 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 24077 تک جاپہنچی ہے، اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 203 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ پنجاب میں 175 اور سندھ میں 157 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ بلوچستان میں 22، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اب تک ملک بھر میں 244،778ٹیسٹ اور 6464 مریض صحت یاب ہو چکے ہی ، آج بروز جمعرات ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 36 کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جن میں اسلام آباد سے36 کیسز اور بلوچستان ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کے مزید 36 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں، سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 521 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں وائرس سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔بلوچستان میں ااج کورونا سے ایک ہلاکت سامنے آئی جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت نے کی جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے، صوبے میں بدھ کو مزید 168 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1663 ہوگئی، صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 206 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔سندھ سے بدھ کورونا کے مزید 451 کیسز رپورٹ ہوئے اور 9 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی، وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 8640 اور ہلاکتیں 157 ہوگئی ہیں، مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 54 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1731 ہوگئی ہے۔پنجاب میں بدھ کو کورونا کے مزید 944 کیسز اور 31 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جس کی تصدیق صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے کی ہے، پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں کورونا کےکیسز کی مجموعی تعداد 9077 اور ہلاکتیں 175 تک جا پہنچی ہیں، پنجاب میں کورونا سے اب تک 3180 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں بدھ کو کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 203 تک جاپہنچی ہے، محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں مزید 213 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3712 ہوگئی ہے، محکمہ صحت نے بتایاکہ صوبے میں اب تک کورونا سے 939 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔آزاد کشمیر سے بروز بدھ کورونا وائرس کے مزید 5 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے، پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 76 ہوگئی ہے اور 54 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔گلگت بلتستان میں بدھ کو مزید 2 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 388 تک پہنچ گئی، محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے جبکہ اب تک 282 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.