واشنگٹن (فارن ڈیسک)امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے اینٹی وائرل دوا ریمڈیسویرکو کوروناکے علاج کے لیے ہنگامی بنیادوں پر استعمال کرنے کی منظوری دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ ایف ڈی اے نے کورونا کے علاج کے لیے ریمڈیسویر کے ہنگامی طورپر استعمال کی منظوری دی ہے، ایف ڈی اے نے دوا کی منظوری کو اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کے لیے انتہائی اہم قدم قرار دیا ہے۔امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سابق کمشنر اسکاٹ گوٹلیب نے خبردار کیا ہے کہ ریمڈیسویر گھر پر کورونا کے علاج کے لیے استعمال نہیں کی جا سکتی، ایف ڈی اے کے مطابق یہ دوا صرف کورونا کی علامات دور کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔دوسری جانب امریکی نائب صدر مائیک پینس کا کہنا ہے کہ پیر سے ہسپتالوں میں ریمڈیسویر کی 10 لاکھ ادویات تقسیم کی جائیں گی۔
تبصرے بند ہیں.