اسلام آباد (سپیشل رپورٹر )دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج (یکم مئی کو) محنت کشوں کی عظمت کے اعتراف اور ان سے یکجہتی کے اظہار کا عالمی دن ‘یوم مزدور’ منایا جارہا ہے۔یہ دن یکم مئی 1886 کو شکاگو میں محنت کشوں کی جانب سے اوقات کار 8 گھنٹے مقرر کرنے کے لیے چلائی جانے والی تحریک کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے، پاکستان کی پہلی لیبر پالیسی 1972 میں تشکیل دی گئی تھی جس میں یکم مئی کو سرکاری تعطیل قرار دیا گیا تھا، آج بھی ملک میں عام تعطیل ہے لیکن اس مرتبہ دنیا بھر کو متاثر کرنے والی عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث یوم مزدور گزشتہ برسوں سے کافی مختلف ہے۔کورونا وائرس کے باعث جہاں انسانی صحت کو خطرات لاحق ہیں وہیں اس عالمی وبا سے بچاو¿ کے لیے نافذ کیے گئے لاک ڈاو¿نز اور بندشوں نے مزدور طبقے کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔اب تک ملک میں ہزاروں مزدوروں بیروزگاری کا سامنا کررہے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے سبب ملک میں لاکھوں افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ بھی ہے۔یوں تو ہر سال یوم مزدور پر ملک بھر میں محنت کشوں کی تنظیموں کی جانب سے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں اور ریلیاں بھی نکالی جاتی ہیں تاہم کورونا وبا کی وجہ سے ملک میں کسی بھی قسم کی ریلی اور اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔محنت کشوں کے عالمی دن پر وزیراعظم عمران خان اور صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی اپنے خصوصی پیغامات میں مزدوروں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔دونوں رہنماو¿ں نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے محنت کشوں کے حقوق کو تحفظ دینے سے متعلق حکومتی عزم کا اعادہ بھی کیا۔یوم مزدور کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں محنت کشوں کو بنیادی حقوق کے لیے جرات مندانہ اور قابل تعریف جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا۔سرکاری خبررساں ایجنسی ‘اے پی پی’ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ دن نہ صرف محنت کشوں کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے بلکہ قومی ترقی اور خوشحالی میں ان کے کردار کے اعتراف کی عکاسی بھی کرتا ہے۔صدر نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کے باعث عالمی معیشت متاثر ہورہی ہے جس سے مزدور طبقے پر تباہ کن اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں افراد بیروزگار ہوچکے ہیں، تاہم حکومت پاکستان کو لاک ڈاو¿ن کے باعث مزدوروں کو درپیش مشکلات کا ادراک ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں غریبوں اور مستحق افراد کی امداد کے لیے احساس ایمرجنسی کیش ریلیف پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ادھر وزیراعظم عمران خان نے یوم مزدور کے موقع پر جاری پیغام میں محنت کشوں کے معیارِ زندگی میں بہتری، رہائش، تعلیم اور صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے ذریعے ان کی اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے حکومتی عزم کا اظہار کیا۔اے پی پی کی ایک اور رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے مذہب نے بھی سماجی انصاف اور لوگوں کے حقوق کے احترام پر زور دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاو¿ نے نہ صرف آبادی کی صحت پر سنگین اثرات مرتب کیے ہیں بلکہ صنعتوں اور فیکٹریوں کی بندش بھی کی گئی ۔
تبصرے بند ہیں.