واٹس ایپ پر جھوٹی خبروں کے پھیلاﺅ میں 70 فیصد کمی

نیو یارک (نیٹ نیوز )عالمگیر وبا کورونا وائرس کے دنیا بھر میں پھیلنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا اور دیگر ویب سائٹس پر بھی کورونا سے متعلق جعلی معلومات اور جھوٹی خبروں کا پھیلاو¿ عروج پر ہے، سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز کی جانب سےکورونا وائرس سے متعلق جعلی معلومات اور جھوٹی خبروں کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، لیکن اب پیغام رسانی اور ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ جعلی معلومات اور جھوٹی خبروں کی روک تھام کرنے میں کافی حد تک کامیاب ہوئی ہے۔رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ نے جب سے جعلی معلومات اور جھوٹی خبروں کی روک تھام کے لیے اقدامات کرتے ہوئے اپنے فارورڈ میسج کے طریقہ کار کو سخت کیا تھا اس کے بعد سے اب تک واٹس ایپ پر جعلی خبروں کا پھیلاو¿ 70 فیصد تک کم ہوا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں واٹس ایپ نے کورونا وائرس سے متعلق جعلی خبروں کے پھیلاو¿ کی روک تھام کے لیے فارورڈ میسج کا طریقہ کار سخت کیا تھا جس کے تحت واٹس ایپ نے صارفین کی جانب سے بے شمار لوگوں کو ایک وقت میں میسج فارورڈ کرنے کے آپشن میں سختی کر دی تھی۔واٹس ایپ میں اس سے قبل صارفین ایک وقت میں 5 لوگوں (بشمول گروپس) کو باآسانی میسج فارورڈ کر سکتے تھے لیکن اب اس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین ایک وقت میں ایک ہی صارف کو فارورڈ میسج بھیج سکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.