لاہورمیں خسرہ سے متاثرہ مزید 2 بچے جاں بحق، صوبے میں تعداد 174 ہوگئی

لاہور: شہر میں خسرہ سے متاثرہ مزید 2 بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ پنجاب میں اس بیماری سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد174 ہوگئی۔ قصور کا 11 ماہ کا عمران جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہائشی 4 سالہ ہنزلہ خسرہ کے باعث جاں بحق ہوگئے جبکہ پنجاب میں اس بیماری سے ہلاک ہونے والےبچوں کی تعداد174 ہوگئی ہے ، محکمہ صحت کے اعداو شمار کے مطابق خسرہ کے شکار مریضوں اور اس سے ہونےو الی ہلاکتوں کی تعداد میں گذشتہ ایک ہفتے سے واضح کمی دیکھی جا رہی ہے،محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں خسرہ کے166 نئے مریض لائے گئے جن میں سے لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں لائے جانے والوں کی تعداد 49 تھی۔ محکمہ صحت کے مطابق جنوری سے اب تک پنجاب بھر میں خسرہ کے شکار مریضوں کی تعداد19103 ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں پانچ ہزار 394 بچے خسرہ کے مرض میں مبتلا ہوئے، سرکاری ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں رواں سال اب تک کل 174 بچے خسرہ کی وجہ سے دم توڑ چکے ہیں جن میں سے لاہور کے اسپتالوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 84 ہو چکی ہے

تبصرے بند ہیں.