ساجد قریشی اوربیٹے کے قتل کی تحقیقات کیلیے4 رکنی کمیٹی قائم

کراچی: رکن صوبائی اسمبلی ساجد حسین قریشی اور ان کے بیٹے وقاص حسین قریشی کے قتل کے الزام میں پولیس نے 15مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے واقع کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ۔ایس ایس پی سینٹرل عامر فاروقی نے بتایا کہ رکن صوبائی اسمبلی ساجد حسین قریشی اور ان کے بیٹے وقاص حسین کے قتل کے بعد پولیس نے نارتھ ناظم آباد کھنڈو گوٹھ اور اس سے متصل علاقوں میں چھاپے مارے گئے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبوکی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی اوران کے بیٹے کے قتل کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ویسٹ ظفر بخاری کی سربراہی میں ایس ایس پی سینٹرل عامرفاروقی ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن II ویسٹ ، ڈویژنل ایس پی نارتھ ناظم آباد قمر الزمان اور انویسٹی گیشن آفیسر نارتھ ناظم آباد پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے،ایڈیشنل آئی جی نے تحقیقاتی ٹیم کو ہدایات دی ہیں کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری جلد از جلد یقینی بنائی جائے۔

تبصرے بند ہیں.