لاہور (ہیلتھ رپورٹر)پاکستان میں کورونا وائرس نے مزید 14 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ملک میں مہلک وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 176 ہو گئی ہے جب کہ مختلف شہروں میں 335 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 8746 تک پہنچ گئی، اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں67 افراد کا انتقال اس وائرس کی وجہ سے ہو چکا ہے۔ سندھ میں 61، پنجاب میں 42، بلوچستان میں 5 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے آج مزید 7 مریضوں کا انتقال ہوا جب کہ سندھ میں 5، پنجاب اور اسلام آباد میں ایک ایک ہلاکت سامنے آئی ہے، آج اب تک ملک میں مزید 335 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 8746 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں آج کورونا وائرس سے متاثرہ ایک شخص دم توڑ گیا جس کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 42 ہو گئی جب کہ مریضوں کی کل تعداد 3822 ہے،اتوار کو بھی پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے ،ترجمان پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا سے 702 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان سینیٹر مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں آج مزید 1600 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 227 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2767 ہو گئی ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں، صوبے میں کورونا مرتضی وہاب کے مطابق سندھ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 61 اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 2767 ہے تمام کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پر دستیاب اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں 227 نئے کیسز کے بعد تعداد 2764 بنتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 635 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں آج 98 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ مزید 7 متاثرہ افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 67 تک پہنچ گئی، خیبرپختونخوا میں اب تک1235 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔بلوچستان میں اتوار کو مزید 56 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 432 ہوگئی، واضح رہے کہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 142 ہے۔وفاقی دارالحکومت میں بھی آج کورونا وائرس سے متاثرہ ایک شخص انتقال کر گیا جب کہ 10 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 181 ہے۔گلگت بلتستان میں اتوار کو مزید 6 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 263 ہو گئی جب کہ اب تک 194 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں، محکمہ صحت کے مطابق گلگت میں زیر علاج افراد کی مجموعی تعداد 66 رہ گئی ہے اور صحتیابی کا تناسب 73 فیصد سے زائد ہے، گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے۔آزاد کشمیر میں بھی اتوار کو ایک شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 49 ہوگئی۔
تبصرے بند ہیں.