IMF ریلیف پیکج اور شرح سود میں کمی ، ستاک مارکیٹ میں تیزی

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب 38 کروڑ ڈالرز کے ریلیف پیکیج کی منظوری اور حکومت کی جانب سے شرح سود میں دو فیصد کمی کے باعث آج کاروباری ہفتے کے آخری روز آغاز سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ایک موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈکس 1831 پوائنٹس اضافے کے بعد 33 ہزار 160 پر ٹریڈ کرتا رہا جب کہ 30 انڈکس میں 5 فیصد اضافے کے بعد کاروبار ایک گھنٹے کے لیے روکا بھی گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کئی بار پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدیدمندی کے باعث کاروبا ر روکنا پڑا تھا جب کہ مسلسل مندی کے باعث کاروباری گھنٹے بھی کم کر دیئے گئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.