لاہور (ہیلتھ رپورٹر)پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 6 جاں بحق ، کل تعداد 113 ہو گئی ، جبکہ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6 ہزار 146 ہو چکی ہے ۔
یکم اپریل سے ملک میں اموات اور کیسز کی تعداد بہت زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے اور انہیں 15 دنوں کے دوران ایک روز میں زیادہ سے زیادہ 14 اموات تک ریکارڈ کی گئیں تھیں۔اگرچہ حکومتی سطح پر کورونا وائرس کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں تاہم اس کا پھیلاو¿ جاری ہے۔ حکومت کی جانب سے ملک میں مزید 2 ہفتوں کے لیے جزوی لاک ڈاو¿ن میں توسیع کی گئی ہے تاہم ساتھ ہی مختلف شعبوں کو کھولنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔اگر آج (بدھ) کے کیسز پر نظر ڈالیں تو ابھی تک 163 نئے کیسز اور 6 اموات ریکارڈ ہوچکی ہیں اور سندھ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں یہ کیسز سامنے آئے ہیں۔سندھ میں بدھ کو کورونا وائرس کے 150 مریضوں اور 6 اموات کی تصدیق کردی گئی، ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹر پر بتایا کہ اب تک 16 ہزار 26 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، انہوں نے بتایا کہ صوبے میں مزید 150 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد 1668 تک پہنچ گئی، ساتھ ہی انہوں نے سندھ میں مزید 6 اموات کی تصدیق کی اور بتایا کہ صوبے میں انتقال کرنے والوں کی تعداد 41 ہوچکی ہے، مزید برآں مرتضیٰ وہاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 133 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں مزید 9 کیسز سامنے آگئے، ان 9 نئے کیسز کے بعد وفاقی دارالحکومت میں متاثرین کی تعداد 131 سے بڑھ کر 140 ہوگئی۔اسی طرح آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 46 ہوگئی، علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔وہی گلگت بلتستان میں گزشتہ 2 روز سے کیسز کی تعداد میں کافی بہتری نظر آرہی ہے اور وہاں مزید صرف ایک کیس سامنے آیا، اس ایک نئے کیس کے بعد علاقے میں متاثرین کی تعداد 234 تک پہنچ گئی۔تاہم اس تمام صورتحال کے باوجود جو چیز ان متاثرین کے لیے امید کی کرن ہے وہ لوگوں کا تیزی سے صحتیاب ہونا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کو دیکھیں تو مزید 68 افراد ایسے ہیں جنہوں نے کورونا وائرس کو شکست دی، ان نئے 68 افراد بعد ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1446 ہوگئی۔
علاوہ ازیں اگر ملک کے مجموعی کیسز کو صوبوں اور علاقوں کے حساب سے دیکھیں تو پنجاب اس وقت کیسز میں سب سے آگے ہے اور وہاں 2945 متاثرین ہیں، اس کے بعد سندھ میں 1668 افراد اور خیبرپختونخوا میں 865 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں، بلوچستان میں یہ تعداد 248 جبکہ گلگت بلتستان میں 234 تک پہنچی ہے، مزید یہ کہ اسلام آباد میں 140 اور آزاد کشمیر میں 46 افراد وائرس سے متاثرہوئے ہیں۔ملک میں تاحال ریکارڈ کی گئیں 113 اموات میں سب سے زیادہ سندھ میں 114 ہوئی ہیں، خیبرپختونخوا 38 اموات، پنجاب 28 اموات، گلگت بلتستان 3 اموات، بلوچستان 2 اموات، اسلام آباد میں ایک اور آزاد کشمیرمیں کوئی جاں بحق نہیں ہوا ۔
پچھلا آرٹیکل
تبصرے بند ہیں.