سوئس بینکوں میں پاکستانیوں نے 15 ہزار کروڑ روپے چھپا رکھے ہیں

زیورخ: سوئٹزر لینڈ کے بینکوں میں چھپائی گئی رقوم کے حوالے سے پاکستان بھارت سے سبقت لے گیا ہے۔ سوئس نیشنل بینک کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے اعدادوشمارکے مطابق31دسمبر 2012 تک سوئٹزرلینڈکے بینکوں میں مختلف پاکستانی شخصیات اور اداروں کی کل رقوم 15ہزارکروڑپاکستانی روپے ہے،اس رقم میں2011کے مقابلے میں32فیصدکمی آئی ہے،دسمبر 2011 کے دوران یہ رقم23ہزار کروڑ روپے تھی۔سوئس بینک کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستانیوں کی یہ رقوم ہمسائیہ ممالک بھارت کے مقابلے میں زیادہ ہے 31دسمبر 2012تک سوئٹزرلینڈکے بینکوں میں بھارتیوں کی کل رقوم 9ہزار 100 کروڑروپے ہے۔واضح رہے کہ بھارت کے مقابلے میں ایک چھوٹاملک ہونے کے باوجودپاکستان کالادھن چھپانے میں پڑوسی ملک سے آگے ہے،پاکستانی سیاستدان اورمختلف ادارے اپنی رقم چھپانے کے لیے سوئس بینکوںکوسب سے محفوظ تصورکرتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.