کراچی میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں 6 افراد قتل، بوری بند لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری

کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 6 افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ بوری بند لاشیں ملنے کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے شہر میں خوف پایا جاتا ہے۔ابراہیم حیدری کےعلاقےسے پولیس کو 2 بوری بند لاشیں ملیں جن کے ہاتھ اور پاؤں بندھے ہوئے تھے، پولیس کے مطابق ملزمان نے دونوں افراد کو اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا ایک مقتول کی شناخت 40 سالہ شبیر حسین ولد امیر حسین کے نام سے ہوگئی ہے ، مقتول اورنگی ٹاون کا رہائشی تھا۔ پولیس کے مطابق چاکیواڑہ کے علاقے مرزا آدم خان روڈ اور شیرشاہ سےبھی 2 افراد کی ہاتھ پاؤں بندی بوری بند لاشیں ملیں ہیں ، جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کیماڑی کے علاقے گیٹ نمبر 15 کے قریب سے کار سے محمد الطاف کی لاش ملی جو لیاری کھجور بازار کا رہائشی تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے الطاف کو کار میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ بوری بند لاشیں پھینکنے میں الگ الگ گروپ ملوث ہیں ، جن کا سراغ لگانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.