پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کا بھارتی خواب چکنا چور ہوگیا، پاکستان فروری 2020ء تک گرے لسٹ میں ہی رہے گا۔تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے بڑا فیصلہ سنا دیا ہے، پاکستان بلیک لسٹ نہیں ہوگا، کارکردگی بہتر قرار دیدی گئی۔ ذرائع کے مطابق تین ملکوں کی حمایت کے بعد پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی بھارتی سازشیں چت ہو چکی ہیں۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق تین ملکوں کی حمایت کسی بھی ملک کو بلیک لسٹ سے بچا سکتی ہے۔ پاکستان کی چین، ترکی اور ملائیشیا نے بھرپور حمایت کی اور بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنے کے عزائم خاک میں ملا دیے اور پاکستان وارننگ بھی نہیں دی۔ذرائع کے مطابق بھارت بلیک لسٹ نہ کرنے پر پاکستان کو سخت وارننگ دینے کی کوششیں کر رہا تھا۔ پاکستان کو فروری تک مختلف اہداف کے حصول کا وقت مل گیا ہے۔ پاکستان فروری 2020ء تک گرے لسٹ میں ہی رہے گا۔ پاکستان کو معیشت دستاویزی بنانے کے لیے مختلف اہداف پر عمل کرنا ہوگا۔ وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر ٹرسٹ کی رجسٹریشن بہتر بنانا ہوگی۔ زیورات، قیمتی پتھروں اور سناروں کے لین دین کو دستاویزی بنانا ہوگا جبکہ بینکوں میں پڑے بے نامی اکاؤنٹس کی مکمل چھان بین کرنا ہوگی۔
تبصرے بند ہیں.