وزیر اعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس، آزادی مارچ پر مشاورت

آزادی مارچ کی تاریخ نزدیک آتے ہی سیاسی ہلچل، دھرنے والوں سے نمٹںے کے لئے کیا حکمت عملی اختیار کی جائے ؟ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز، وفاقی وزرا اور سینئر پارٹی قیادت شریک ہے۔ مولانا کے آزادی مارچ سے متعلق کور کمیٹی کی مشاورت جاری ہے، ملکی سیاسی، معاشی معاملات، مہنگائی سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔

وزیر اعظم دورہ سعودی عرب، و ایران اور دورہ چین پر اعتماد میں لیں گے، اجلاس میں پارٹی کی صوبائی تنظیموں کو تحلیل کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

تبصرے بند ہیں.