شہبازشریف فیملی منی لانڈرنگ کیس کے ملزم کی تفتیشی رپورٹ عدالت جمع کروا دی گئی، نیب کا کہنا ہے کہ حمزہ، سلمان شہباز کی کمپنیوں میں ملزم شعیب نے 46 کروڑجمع کروائے۔صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کے خاندان سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کے ملزم کی عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ملزم نے 2017 کو شریف فیڈ مل میں 12 کروڑ 82 لاکھ جمع کروائے،اسی سال رمضان شوگر مل میں 16 کروڑ 82 لاکھ جمع کروائے، دستاویزات کے مطابق ملزم نے 14 اپریل 2015 کورمضان شوگرمل میں 14 کروڑ جمع کرائے، بریکنگ :- 15 فروری 2017 کوشریف پولٹری فارم میں 2 کروڑ 38 لاکھ جمع کروائے۔نیب کے مطابق ملزم حمزہ، سلمان اور نصرت شہباز کے اکاؤنٹس میں بھی رقوم جمع کرواتا رہا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے بتایا اس کا کام سی ایف اوعثمان کی ہدایات پرعمل کرنا تھا، بے نامی کمپنیوں کی دیکھ بال سلمان شہباز کرتے تھے، سلمان شہباز بتاتے بےنامی کمپنیوں کی رقوم کہاں اور کیسے منتقل کرنی ہیں، سلمان شہباز کو رقوم 96 ایچ ماڈل ٹاؤن پہنچائی جاتیں۔
تبصرے بند ہیں.