’کشمیر آور‘ کی بین الاقوامی میڈیا میں بھرپور کوریج

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان کی جانب سے منائے جانیوالے’کشمیر آور‘ کو بین الاقوامی میڈیا نے بھرپور کوریج دی، امریکی، برطانوی اور عرب میڈیا نے اسےاپنی سرخیوں اور رپورٹس کی زینت بنایا۔خلیجی نشریاتی ادارے الجزیرا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر بڑی تعداد میں لوگوں نے اسلام آباد میں ریلی میں شرکت کی، ٹھیک 12 بجے تمام سگنل سرخ ہوگئے،ٹریفک رک گیا جو جہاں تھا تھم گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اسلام آباد میں بہت بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے پیدا ہونیوالے سنگین انسانی بحران کی جانب عالمی برادری کی توجہ دلائی۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے سرخی لگائی کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان میں ایک لمحے کے لئے تمام سرگرمیاں روک دی گئیں۔ عرب اخبار خلیج ٹائمز نے بھی پاکستان کے کشمیر آور کو کوریج دی۔

تبصرے بند ہیں.