پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے تیار ہے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کی صورتحال پر غور ہوا، آج جموں وکشمیر کے لوگوں کی آواز سنی گئی، ثابت ہو گیا کشمیر ایک عالمی مسئلہ ہے، جموں وکشمیر کے لوگوں کیلئے یہ پہلا قدم ہے۔سلامتی کونسل اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کیلئے یہ پہلا قدم ہے۔ سلامتی کونسل کا یہ اجلاس پاکستان کی درخواست پر بلایا گیا تھا جس میں جموں وکشمیر کے لوگوں کی آواز سنی گئی، اس کے بعد ثابت ہو گیا کہ کشمیر ایک عالمی مسئلہ ہے۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کرتا ہے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد ثابت ہو گیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ ایک عالمی مسئلہ ہے۔ پاکستان نے کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچا دی ہے۔بعد ازاں دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کیساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ سب سے اہم چیز یہ ہے کہ آج کشمیری عوام کی آواز سنی گئی، یہ پاکستان کا بھارت کے اقدام کے بعد پہلا سفارتی قدم ہے۔ اس سفارتی قدم کے بعد ہم اور آگے بڑھیں گے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس اس بات کی نفی ہے کہ یہ بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کا کشمیریوں کیلئے پہلا قدم ہے۔ پاکستان نے کشمیریوں کی آواز عالمی ایوانوں تک پہنچائی۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی مندوب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے غلط بیانی کی۔ سفارتی چیلنجز ختم نہیں ہوئے، آگے مزید چیلنجز درپیش ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.