جعلی اکاؤنٹس کیس؛ آصف زرداری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی۔ نیب ٹیم نے سابق صدر آصف علی زرداری کو عدالت میں پیش کیا۔نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ کیس میں ایک نئی پیش رفت ہوگئی ہے، ایک ملزم نے بیان دیا ہے کہ اس کو آصف زرداری سے کنفرنٹ کرانا ہے، لہذا آصف زرداری کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔آصف زرداری روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ عید کی نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے، عرفان منگی یہاں ہو تو پوچھوں کہ یہ کون سی اسلامی ریاست ہے، عدالت کی اجازت کے باوجود میری بیٹی کو مجھ سے ملنے نہیں دیا جاتا۔صف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے راہداری ریمانڈ کی درخواست دائر کردی۔ اس پر عدالت نے نیب پراسکیوٹر سے جواب طلب کرلیا۔سابق صدر آصف زرداری نے جیل میں سہولیات کے لیے اے کلاس کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل سہولیات اوراہل خانہ سے ملاقات کی اجازت بھی دی جائے۔احتساب عدالت نے آصف زرداری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے 19 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

تبصرے بند ہیں.