ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا داخلی نہیں متنازعہ معاملہ ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں میں موجود ہے، بھارت کے یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستانی ہائی کمشنر کو نئی دلی نہیں بھیجا جا رہا، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کی صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے اضافی فوج تعینات کر کے حریت رہنماوں کو گرفتار کیا، مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے بھارت کا طیارہ گرانے اور پائلٹ کی گرفتاری کو یاد دلاتے ہوئے بھارت کو پیغام دیا کہ ہم مسلمان ہیں، خوف کا لفظ ہماری ڈکشنری میں نہیں، لہٰذا کوئی قدم اٹھانے سے پہلے 27 فروری کا دن یاد کرلینا۔کرتا رپور راہداری سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے اعلان کیا کہ راہداری منصوبہ جاری رہے گا، پاکستان تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے، وزیراعظم نےبھارت کےغیرقانونی اقدامات کےخلاف تمام آپشنز استعمال کرنےکی ہدایت کردی ہے۔
تبصرے بند ہیں.